کراچی میں ڈینگی کیسز آنے کا سلسلہ جاری۔ چوبیس گھنٹے میں مزید پچاس ڈینگی کیسز سامنے آگئے

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ڈینگی  کیسز آنے کا سلسلہ جاری۔ چوبیس گھنٹے میں مزید پچاس ڈینگی کیسز سامنے آگئے

کراچی میں ڈینگی  کیسز آنے کا سلسلہ جاری۔ چوبیس گھنٹے میں مزید پچاس ڈینگی کیسز سامنے آگئے

۔ رواں ماہ ایک ہزار،انہتر کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ضلع شرقی سے چوبیس، وسطی سے بیس ، جنوبی  اور ضلع غربی سےدو،دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

  ضلع ملیر  اور کورنگی سے ڈینگی کا ایک ، ایک کیس سامنے آیا۔

کراچی میں رواں ماہ  سامنے آنے والے ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار،انہتر ہے۔

رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد دو ہزار، گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔