کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں سندھی ثقافت کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد

عرفان علی عرفان علی

کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں سندھی ثقافت کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد

کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں سندھی ثقافت کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سندھی ثقافت کے رنگ نمایاں نظر آئے

کراچی آرٹس کونسل  میں ہر سال کی طرح اس بار بھی سندھی ثقافت کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی،رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہاور دیگر شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھڑ اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی بھی تقریب میں شریک  تھے

تقریب میں لوک فنکاروں نے اپنی پرفارمنس  سے  خوب داد سمیٹی۔

فنکاروں کی جانب سے مختلف لوک گیتوں پر شائقین خوب محظوظ ہوئے

آرٹس کونسل میں منعقدہ سندھی ثقافتی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی