پیپلز پارٹی کا کوئٹہ میں یو م تاسیس کا جلسہ کر کے بھرپور قوت کے مظاہرے کا اعلان

عرفان علی عرفان علی

 پیپلز پارٹی کا  کوئٹہ میں یو م تاسیس کا جلسہ کر کے بھرپور قوت کے مظاہرے کا اعلان


پیپلز پارٹی کا  کوئٹہ میں یو م تاسیس کا جلسہ کر کے بھرپور قوت کے مظاہرے کا اعلان۔ پارٹی رہنما سردار ثنا اللہ زہری کہتے ہیں پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب  ہوگی۔ عبدالقادر بلوچ   کا کہنا ہے  سرداروں پر صوبہ کی ترقی میں رکاوٹ  ڈالنے  کے الزام  میں صداقت نہیں۔


پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردار ثنا اللہ زہری کا کہنا ہےآئندہ الیکشن میں   بلوچستان  میں  بھاری اکثریت سے  کامیاب ہوں  گے۔ کوئٹہ میں یوم تاسیس کا جلسہ   پارٹی کی مقبولیت کا مظاہرہ  ہوگا۔


پریس کانفرنس میں رہنما پیپلز پارٹی  عبدالقادر بلوچ  نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ سرداروں نے بلوچستان میں ترقی نہیں کرائی ۔۔دو تین سردار 70 سال سے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔۔

رہنما  پیپلز پارٹی ثناء اللہ زہری نے کہا  بلوچستان میں مخلوط حکومت ہی بنے گی،، لیکن اگر سنگل اکثریتی پارٹی کی حکومت بنی ،،تو  وہ پیپلز پارٹی کی ہی  ہوگی۔۔