کراچی میں لٹیرے بے لگام ہوگئے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں لٹیرے بے لگام ہوگئے۔

کراچی میں لٹیرے بے لگام ہوگئے۔

کورنگی میں بینک سے دن دہاڑے 72  لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔

پولیس نے واردات کا ملبہ سیکیورٹی گارڈز پر ڈال دیا ۔

کہا ایک گارڈ بینک میں بیٹھا کھانا کھا رہا تھا دوسرے نے بھی مزاحمت نہیں کی، ملزم رقم کے ساتھ گارڈز کا اسلحہ بھی ہمراہ لے  گئے ،

 سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی

کراچی میں دندناتے لٹیروں کی ایک اور واردات۔

کورنگی کے بینک  سے دن دہاڑے72  لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق تین موٹرسائیکلوں پر آنے والے چھ ملزموں نے بینک پر دھاوا بولا اور باہر موجود سیکیورٹی گارڈ  کا اسلحہ چھین کر داخل ہوئے،اندر موجود سیکیورٹی کھانا کھانے میں مصروف تھا،

 ملزموں نے کیش کاؤنٹر سے چار جبکہ لاکر کھلوا کر 62 لاکھ روپے سمیٹے

ملزم رقم کے ساتھ جاتے جاتے گارڈز کا اسلحہ بھی ہمراہ لے گئے ،

ڈی آئی جی سی آئی اور دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر شواہد کا جائزہ لیاچہرہ نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ماسک لگائے دو ملزموں کو بینک کے باہر گھاتے لگائے دیکھا جاسکتا ہے ،

پولیس کے مطابق  بینک ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔