کراچی پاک کالونی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں
پولیس اہلکار کی شہادت اور شہری کے جاں بحق ہونے
کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعے کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل ، ڈکیتی ، پولیس مقابلے کی دفعات
اور انسداد دہشت گردی ایکٹ شامل کیا گیا ہے۔
متن مقدمہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو
ملزموں نے شکیل نامی شہری سے چار لاکھ
روپے چھینے اور مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہونے لگے۔
شاہین فورس کے جوانوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی
ملزموں کا تعاقب شروع کیا۔
ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے اہلکار نہال کو
سینے پر گولی لگی۔
زخمی شہری اور اہلکار کو عباسی شہید اسپتال
روانہ کیا گیا لیکن دونوں ہی جانبر نہ ہوسکے۔