کراچی میں
نیو کراچی گودھرا کالونی میں گھر میں گیس لیکج دھماکہ سے میاں بیوی اور تین بچے
زخمی۔
پولیس کا دعوی ہے دھماکہ سوئی گیس لیکج کا
تھا۔علاقہ مکین الزام لگاتے ہیں علاقے میں گیس لیک ہورہی تھی۔
شکایت پر سو ئی گیس کی ٹیم معائنہ کرکے چلی جاتی تھی۔
پولیس
کا کہنا ہے نیوکراچی گودھرا کالونی میں
گھر میں گیس لیکج کا زور دار دھماکہ ہوا۔حادثے میں مکان میں موجود پانچ
افراد زخمی ہوئے۔
پولیس
کا دعوی ہے کہ گھر میں ہونے والا دھماکا سلینڈر نہیں بلکہ سوئی گیس لیکج کا تھا۔
متاثرہ مکان میں گیس کی لائن سے دو تین دن
سے گیس لیک ہورہی تھی ۔
علاقہ مکینوں کےمطابق علاقے میں گیس لیک ہو رہی
تھی۔
شکایت پر سو ئی گیس کی ٹیم آکر معائنہ کرکے چلی
جاتی تھی۔
الزام
لگایا کہ بارہا شکایت کے باوجود شنوائی نہیں
ہو رہی تھی ۔
آج حادثہ رونما ہوا ،،،تو ٹیمیں آکر مرمت کرنے
لگیں۔
پولیس کےمطابق سوئی گیس لیکج کے باعث گھر میں موجود
میاں بیوی اورتین بچے زخمی ہوئے ہیں ۔