سندھ پولیس کے جوان اسلام آباد بھیجنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی گئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ  ہائی کورٹ میں لانگ مارچ کے سلسلے میں  سندھ پولیس کے چھ ہزار اہلکار  اسلام آباد بھیجنے  کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

 درخواست گزار  حلیم عادل شیخ  اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

 عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی  ضرورت ہے۔

گزشتہ کچھ ماہ سے کراچی میں  اسٹریٹ کرائم بھی بڑھ گئے ہیں۔

چھ ہزار پولیس اہلکاروں  کو واپس بلانے اور  کراچی میں  اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے   تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔