وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے سائفر کے معاملے کو خوب اچھالنے کے بعد یکدم یوٹرن لے لیا۔
عمران خان کومنی لانڈرنگ اورفارن فنڈنگ پر سزاہونی ہے۔الیکشن کمیشن کل کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتا ہے ،،،تو ہم تیار ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے پہلے سائفر لہرایا گیا۔ قوم کو بھڑکایا گیا۔ پھر یو ٹرن لے لیا ۔ کہتےہیں معاملہ پیچھے رہ گیا۔
غیرملکی سربراہوں کے تحفے بیچے گئے۔ کن کو بیچے یہ بھی سامنے آگیا۔ عمران خان کومنی لانڈرنگ اورفارن فنڈنگ پر سزاہونی ہے۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے میڈیکل بورڈ بنے پھر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ اداروں میں روٹین ٹرانسفرپوسٹنگ کومتنازعہ بنایا جارہا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ہم بھاگ نہیں رہے ۔ الیکشن کمیشن کل کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتا ہے ،تو ہم تیار ہیں۔