صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر کی طبعیت کافی بہتر ہے

صبانور صبانور

  صدر  آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر کی طبعیت کافی بہتر ہے


 صدر  آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر کی طبعیت کافی بہتر ہے۔امید ہے کل یا پرسوں تک صدر زرداری اسپتال  سے ڈسچارج ہو جائیں گے ۔۔ بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں غلط خبریں پھیلا رہا ہے ۔۔ فی الحال آصف علی زرداری سے کسی کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہونے لگی ۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ عید کے دن آصف علی زرداری کا فون آیا اور کہا بخار ہے ۔پیر کو ہم صدر مملکت کو  نواب شاہ سے کراچی لے آئے جہاں ٹیسٹ کے بعد انہیں کرونا ہونے کی تصدیق ہو گئی ۔۔  

ڈاکٹر عاصم حسین  نے بتایا  کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ان کی طبیعت کافی بہتر ہے۔ امید ہے کل یا پرسوں صدر زرداری اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔اس معاملے پر سیاست کرنے پر افسوس ہوتا ہے۔۔