شادی کرنے والے شہری کو 35ہزار جرمانہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

شادی کرنے والے شہری  کو  35ہزار جرمانہ

لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی بھانجی سے شادی کرنے والے شہری  کو  35ہزار جرمانہ کر دیا اور اس کی دوسری بیوی کی بازیابی کیلئے درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے اوکاڑہ کے شہری مشتاق احمد کی درخواست پر سماعت کی جس دوسری بیوی کی بازیابی کی استدعا کی گئی.

  درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی پہلی بیوی بلقیس بی بی بھی بچوں کیساتھ پیش ہو گئی.

 خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر  طلاق دیئے بغیر دوسری شادی کرلی ہے اور جس لڑکی سے شادی کی ہے وہ پہلی بیوی کی بھانجی ہے.

 عدالت نے شہری مشتاق احمد کو  ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا جس پر وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار ایک لاکھ روپیہ ادا کرنے کی استعداد نہیں ہے.

  اس عدالت نے 35 ہزار جرمانہ کر دیا اور ہدایت کی کہ جرمانے کی رقم فوری طور پر پہلی بیوی کو ادا کی جائے. 

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ دوسری بیوی شوہر کیساتھ جانا چاہتی ہے.

عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی,,عدالت نے باور کرایا کہ اگر کوئی کنویں مین چھلانگ لگانا چاہے تو کیا عدالت اجازت دے دے.

عدالت نے دوسری بیوی  کو اسکے والدین کے ساتھ بھجوا دیا