پاک امریکا 13ویں دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق "انسپائرڈ گیمبٹ" کا آغاز

عرفان علی عرفان علی

 پاک امریکا 13ویں دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق


پبی: پاک امریکا مشترکہ فوجی مشق "انسپائرڈ گیمبٹ" نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق دو ہفتوں پر محیط ہے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے۔  

اعلامیے کے مطابق مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ اور عملی نظریات و طریقہ کار کو سمجھنا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسی مشقیں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔  

ترجمان کے مطابق "انسپائرڈ گیمبٹ" امن و استحکام کے لیے پاک امریکا کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔