کراچی
میں سردی نے انٹری دی، تو چولہوں سے گیس آوٹ ہوگئی۔ کچھ علاقوں میں گیس مکمل بند تو
کہیں برائے نام آرہی ہے۔
خواتین کوکھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
کراچی
میں جاڑا آیا،، تو گیس نایاب ہوگئی۔
شہرکےمختلف
علاقوں میں دن ہی نہیں رات کےاوقات میں بھی آٹھ گھنٹےگیس دستیاب نہیں ہوتی۔ اورنگی
ٹاون،منگھوپیر،قصبہ کالونی،النورسوسائٹی،لانڈھی،نیوکراچی،لائنزایریا،جیکب لائن اورمتصل
علاقوں میں بھی گیس بندش کی شکایت ہے۔
بلدیہ ٹاؤن،سعیدآباد،یوسف گوٹھ،نیول کالونی،سرجانی ٹاون،کورنگی،کیماڑی،شاہ
فیصل کالونی،نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں دس
روزسےگیس پریشرمیں کمی کا سامنا ہے۔