وزیراعلیٰ سندھ کی نجی اسپتالوں کے سی ای اوز سے ملاقات۔زیر علاج کورونا مریضوں اور وینٹی لیٹر کی سہولتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ ہم سب کو ملکر اس کو کنٹرول کرنا ہے۔نجی اسپتالوں کو بھی اپنی کوویڈ سہولتوں کو بہتر بنانا ہوگا۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبے سے کورونا وبا کے خاتمے کے لئے سرکاری اور نجی سیکٹر کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمارے لوگ زیادہ تر غریب ہیں، ہمیں کوویڈ کے معاملے میں ان کا خیال کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو تمام نجی اسپتالوں کا واٹس اپ گروپ بنانے کی ہدایت کی ۔ محکمہ صحت اس گروپ کے ذریعے پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر سے رابطے میں رہے ۔