کراچی لیاری میں تاجر سےسات لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔


کراچی لیاری میں تاجر سےسات لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔

کراچی لیاری میں تاجر سےسات لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ ملزمان نے  مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی بھی کردیا۔ فیڈرل بی ایریا  بلاک سولہ  میں  شہری کی فائرنگ سے  زخمی دو مبینہ ڈاکو  پکڑے گئے۔


پولیس کے مطابق لیاری ،مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔اہلخانہ کے مطابق   زخمی نوجوان  امپورٹ ایکسپورٹ  کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ چار ڈاکو اس سے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔  کلاکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کے واردات سے متعلق بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب  فیڈرل بی ایریا  بلاک سولہ  میں  شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے۔ ملزمان راشد منہاس روڈ پر  مبینہ طور پر رینٹ اے کار کے مالک  کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق شہری  جونہی اپنے شوروم پر پہنچا ،،تو ملزموں نے واردات کرنا چاہی۔ ملزموں نے واردات کے دوران شہری کی گاڑی کا شیشہ بھی توڑا۔ زخمی ڈاکؤوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے   قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد  ہوئی ہے۔