کراچی ملیر ندی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی گاڑی میں سوار افراد کی تلاش میں ریسکیوآپریشن تیسرےروز

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی ملیر ندی  میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی گاڑی میں سوار افراد کی تلاش میں ریسکیوآپریشن تیسرےروز


کراچی ملیر ندی  میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی گاڑی میں سوار افراد کی تلاش میں ریسکیوآپریشن تیسرےروزبھی جاری رہا ۔


پانچ  لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔


ہائی وےلنک روڈ پرڈوبنےوالی بدقسمت کار میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد اور ڈرائیورسوارتھے۔


جو بدھ اور جمعرات کی  درمیانی شب لنک روڈ پرندی میں ڈوب گئے تھے۔جائے وقوعہ پرڈوبنےوالوں کی لاشیں  تلاش کرنے  کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔


انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آج سرچنگ کے لئےدوسرےمقامات کا انتخاب کیا گیا تھا۔  پاک بحریہ کےغوطہ خور  بھی ایدھی  بحری خدمات کی ٹیم کی معاونت کررہے ہیں۔


ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس بھی موقع پرموجود رہی۔ لاش ملنےکا انتظارکرتے رہے۔


بدقسمت  خاندان  کی خاتون اور ڈرائیور کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں۔