ر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنرسے ملاقات

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

ر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنرسے ملاقات

ایم کیوایم کے وفد نے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنرسے ملاقات کی اور اپنے فیصلوں سےآگاہ کیا

ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،،، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی گئی ،،، بعد میں کنونیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی ، مصطفی کمال ، وسیم اختر ،فاروق ستار اور فیصل سبزواری میڈیا سے بات کئے بغیر گورنر ہاوس پہنچے اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی ،،، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کو رابطہ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کردیا ،،، اراکین رابطہ کمیٹی نے آگاہ کردیا کہ بلدیاتی انتخابات پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں