کراچی میں کوئی لٹیروں سے محفوظ نہیں

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

کراچی میں کوئی  لٹیروں سے محفوظ  نہیں

 کراچی میں کوئی  لٹیروں سے محفوظ  نہیں۔ لیاقت آباد میں  قصاب کے بعد مویشیوں کا بیوپاری بھی  لٹ گیا۔ ڈاکو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔

کراچی میں گویا جو گھر سے باہر نکلا،،، لٹیروں  کے نشانے پر آگیا۔لیاقت آباد میں  قصاب کے بعد مویشیوں کا بیوپاری بھی  لٹ گیا۔چند روز قبل علی الصبح  ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی  فوٹیج  منظر عام پر آگئی۔    ملزموں کو آتے اور واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔واقعہ کی ایف آئی آر کےمطابق  دو موٹرسائیکل پر  آنے والے تین ملزموں نے علی الصبح گھر سے نکلنے والے بیوپاری سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے لوٹ  لئے۔پولیس  حکام  نے  شبہ ظاہر کیا ہے کہ  مویشیوں کے بیوپاری سے واردات کسی قریبی شخص کی ملی بھگت سے ہوئی ۔ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔ جلد گرفتار کرلیں گے۔ چند روز قبل ہی لیاقت آباد  نمبر  نو  میں بھی قصاب سے ڈاکو مبینہ طور پر ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔