کراچی میں قصبہ اور گلشن اقبال
کے علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشیں کارروائی کے لئے
اسپتال منتقل کردی
قصبہ کالونی کے علاقے ڈھائی
نمبر میں فائرنگ سے محمد زیب کو قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی
جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم قتل کی واردات ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا دوسری
جانب گلشن اقبال 13 ڈی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے45 سالہ شاہد نامی
شخص کو ہلاک کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ
قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے