سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کو جس رفتار سے اقتدار میں لایا گیا،
اسی رفتار سے ان کی بساط لپیٹی جا رہی ہے۔ عمران خان نے سیاست میں جو زہر گھولا ،،اس کو ٹھیک کرنے کے لئے اب ملی نغموں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی میں جو تحریک اور انصاف والے لائے گئے تھے، اب وہ دونوں الگ الگ ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا جو ٹکٹ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے میں لے کر دیا گیا ،، اب وہ ڈی ویلیو ہوگیا ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے انقلابی بننے کے لیے نظریہ ہوتا ہے جس کی خاطر عظیم رہنمائوں نے زندگیاں جیلوں میں گزار دیں۔ عمران کا نظریہ جھوٹ اور فریب تھا،، جس کا انقلاب سے کوئی تعلق نہیں۔آصف زرداری پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ عمران خان سیاست میں زہر گھول رہے ہیں،، جس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ ان خطرناک نتائج نے جو تفریق پیدا کی ہے،، اس کو ٹھیک کرنے کے لئے اب ملی نغموں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔