پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی۔اسلحہ اور گولا بارود چلانا سیکھا۔

عرفان علی عرفان علی

پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی۔اسلحہ  اور گولا بارود چلانا سیکھا۔

پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی۔اسلحہ  اور گولا بارود چلانا سیکھا۔

کراچی اور اندرون سندھ میں تکریب کاری کی۔

کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نے تفتیش میں اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا ۔

ملزم کی تفتیشی  رپورٹ سامنے آگئی

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کراچی کے ہاتھوں  گذشتہ دنوں  پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار مبینہ دہشتگرد نے تفتیش  کے دوران  سب بتادیا ۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  کالعدم تنظیم   سے وابستہ مبینہ دہشتگرد نے کا پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کرنے  اور کراچی واندرون میں سندھ میں تخریب کاری کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے بتایا کہ بیرون ملک  روپوش دہشتگرد ساتھیوں  سے بذریعہ ٹیلیگرام  اور واٹس ایپ رابطہ رہتا تھا۔

ملزم کو حال ہی میں بیرون ملک موجود دہشتگرد شاہنواز بھٹو نے کراچی میں دھماکا کرنے اور  بدلے میں بھاری رقم دینے کا کہا تھا  جس پراس نے حامی بھرلی تھی۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق  مبینہ دہشتگرد نے کراچی میں غیر ملکیوں پر اور حساس ادارے کے افسر پر حملے کرنا تھے۔

مبینہ دہشتگرد کی تفتیشی رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ ملزم شکار پور، لاڑکانہ ،کوٹری ، جیکب آباد اور  میر پور ماتھیلو سمیت مختلف اضلاع میں قتل و غارتگری کے واقعات میں ملوث رہا ہے جبکہ سال 2020 میں ملزم نے  کراچی صدر میں دھماکے کے لئے  بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل  بھی کھڑی کی تھی جس کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا،  مبینہ دہشتگرد کو گذشتہ دنوں غیر ملکی ریسٹورنٹ کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا