گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے ۔
میڈیا سے گفتگو میں کہتے ہیں دعائیں اور کاوشیں کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں
جبران ناصر کا رہائش گاہ کے باہر اہلیہ منشا پاشا کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ میرے لاپتہ ہونے پر وکلاء صحافی، سیاستدان سب فکرمند تھے ۔
یقینی طور پر میرا کچھ عزم و جدوجہد ہوگا تب ہی سب میرے ساتھ تھے ۔