سمندری طوفان بپر جوائے کے متوقع خطرے کے پیش نظر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیےگئے۔۔۔
بحیرہ عرب میں موجودسمندری طوفان بپرجوائےکی پیش نظرقومی ائیرلائن نےحفاظتی انتظامات مکمل کرلیے۔۔۔ترجمان پی آئی اےکےمطابق طوفان کے اثرات، ہوائی اڈوں اور ہوائی گزرگاہوں پر کل صبح تین بجے شروع ہوں گے۔۔۔طوفان ٹکرانے کے خطرے کے پیش نظر پی آئی اے نے حفاظتی ٹیمیں ترتیب دےدی ہیں ۔۔تیزہواؤں اورگردوغبارکی وجہ سےپروازوں کارخ متبادل ائرپورٹس کیجانب موڑ نےکافیصلہ ہواہے۔۔۔کراچی اورسکھرکی پروازوں کیلئےلاہوریاملتان کومتبادل کی حیثیت سےاستعمال کیا جائے گا۔۔۔ترجمان پی آئی کےمطابق تیز ہواوں کے باعث آج کراچی سکھر کراچی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔۔۔پی آئی اےنےممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریسپانس سینٹر، ریمپ سیفٹی ٹاسک فورس بھی فعال کردیاہے۔۔۔فورس آپریشنل ایریاکے آلات اور جہازوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرے گی۔۔۔