گزشتہ سال کی نسبت جاری سال کےچھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم ، قتل، بھتہ خوری کے واقعات بڑھ گئے

عرفان علی عرفان علی

گزشتہ سال کی نسبت جاری سال کےچھ ماہ میں  اسٹریٹ کرائم ، قتل، بھتہ خوری کے واقعات بڑھ گئے

کراچی  میں  گزشتہ سال کی نسبت جاری سال کےچھ ماہ میں  اسٹریٹ کرائم ، قتل، بھتہ خوری کے واقعات بڑھ گئے۔

جاری سال  میں اسٹریٹ کرائم کی تینتالیس ہزارسےزائدوارداتیں ہوئیں۔

فائرنگ اورپرتشددواقعات  میں دوسو پچاسی افراد کی جان گئی۔

 باہتر  شہریوں کو  ڈاکووں نے مار ڈالا۔

کراچی میں جرائم کا گراف نیچے نا آیا۔

شہر میں جاری نصف سال کےدوران  اسٹریٹ کرائم گزشتہ سال کےچھ ماہ کی نسبت بڑھ گئے ۔

جاری سال کےچھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 43,500 جبکہ گزشتہ سال 42 ہزار982وارداتیں ہوئیں۔اعدادشمار کےمطابق فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 285افرادقتل ہوئے،جن میں 72افرادڈاکووں کےہاتھوں قتل اور 349 زخمی ہوئے۔

گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 276افرادقتل ہوئے تھے۔رواں سال کےچھ ماہ میں 14500،گزشتہ سال 14ہزار490موبائل فون چھینےگئے۔

جاری سال کےچھ ماہ میں چھبیس ہزارسےزائدموٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ۔

سی پی ایل سی کےاعدادشمارکےتحت گزشتہ سال چھ ماہ میں 24ہزار877موٹرسائیکلیں چوری ہوئی تھیں۔

سال  2023کے چھ ماہ میں بھتہ خوری کےدس،گزشتہ سال اسی دوران تین واقعات رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ سال کےچھ ماہ میں ایک ہزاربانوےکاریں چوری اور81 گاڑیاں چھینی گئیں ۔

رواں سال کےچھ ماہ میں نوےکاریں چھینی گئی تھیں۔

پولیس حکام کادعوی ہےکہ جاری سال کےچھ ماہ میں 516مبینہ مقابلوں میں 57مبینہ ڈاکوہلاک اور 643زخمی ہوئے۔