کراچی کےعلاقے گلستان جوہربلاک 9میں ڈاکووں کی فائرنگ سےہوٹل پربیٹھاشہری جان سےگیا،
مقتول کی کچھ ماہ بعدشادی طےتھی، لواحقین نےملزموں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔
کراچی میں ڈاکووں نے ایک اورزندگی کاچراغ گُل کردیا
گلستان جوہربلاک 9میں 30سالہ ایاز دوست کےہمراہ ہوٹل پربیٹھاتھا ۔
ڈاکوہوٹل پرواردات کےبعدفرارہونےلگے تومقتول نےڈاکوپرپتھرمارنے کی کوشش کی ۔
جواب میں ملزموں نےفائرنگ کردی۔ نتیجے میں ایک گولی ایازکےسرپرلگی جوموت کی وجہ بنی،
لواحقین کاکہناہےایاز تین بھائیوں میں دوسرے نمبرپرتھا،اورکمپنی میں ڈرائیورتھا،
کچھ ماہ بعد شادی ہوناتھی
لواحقین کاکہناکےملزموں کی عدم گرفتاری کی صورت میں سڑک بلاک کرکےاحتجاج کیاجائےگا،
رواں سال میں ڈاکووں کی فائرنگ سے اب تک جاں بحق ہونےوالےافرادکی تعداد77ہوگئی ہے۔