سندھ
کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا۔ کابینہ
میں ماہر آئی ٹی، سینئر ڈاکٹرز، ماہر تعلیم اور ماہر معاشیات شامل ہیں۔ صوبائی
وزراء کو قلمدان تفویض کردیئے گئے، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔
گورنر
ہاوس میں تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت
قرآن پاک سے ہوا۔
جس
میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر
نے شرکت کی۔ چیف سیکریٹری ، قائم مقام آئی جی ، صوبائی سیکریٹریز اور نگراں وزراء
کے اہلخانہ بھی شریک تھے
نگران
کابینہ میں شامل 10 وزراسے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلف لیا ۔۔۔ حلف لینے
والوں میں برگیڈیئر(ر) حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ڈاکٹر سعدخالد نیاز،
ڈاکٹرجنیدعلی شاہ ،رعناحسین ، ایشور لعل، رشد ولی محمد ، عمر سومرو اور خدا بخش مری
بھی شامل ہیں ۔
صوبائی
وزراء کو قلمدان تفویض کردیئے گئے۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ
حارث نواز وزیر داخلہ و جیل خانہ جات۔یونس ڈھاگہ خزانہ ، ریونیواور پی اینڈ ڈی۔مبین
جمانی نگران وزیر بلدیات اورٹاون پلاننگ ۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز صحت و سماجی بہبود
اورڈاکٹر جنید شاہ کھیل ، ثقافت اور یوتھ افیئر کے نگران وزیر ہونگے۔رعنا حسین
اسکول اور کالج ایجوکیشن اورامور خواتین۔ایشور لعل وزیر آبپاشی ۔خدابخش مری معدنیات
و معدنی وسائل۔ارشد ولی محمد سیاحت،ماحولیات اورموسمیاتی تبدیلی اورعمر سومرو قانون، مذہبی امور اور ہیومن رائٹس
کے وزیر ہونگے،
گورنر
سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ نے نگراں کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی
۔