جنگل کے بادشاہ کی گردن میں بندھی زنجیر ٹوٹ جائے گی

عمران عمران

 جنگل کے بادشاہ کی گردن میں بندھی زنجیر ٹوٹ جائے گی

 جنگل کے بادشاہ کی گردن میں بندھی زنجیر ٹوٹ جائے گی۔

 کراچی کی شارع فیصل پر ٹہل لگاتے پکڑے گئے شیر کو  آج  باقاعدہ چڑیا گھر کی تحویل میں دیئے جانے کا امکان ہے۔

سندھ وائلڈ لائف کے مطابق آج ممکنہ طورپر شارع فیصل پر مٹرگشت کرتے  پکڑے گئے شیرکو باقاعدہ طور پر چڑیا گھرکی تحویل میں دےدیا جائے گا۔

اس حوالے سے دستاویزات تیارکرکےشیرکوچڑیا گھرانتظامیہ کےحوالےکیا جا ئے گا۔

محکمہ وائلڈ لائف  کا کہنا شیرکی گردن میں موجود زنجیرکوآج توڑ دیا جائےگا۔

 فی الحال شیرسندھ وائلڈ لائف کی تحویل میں ہے۔ مناسب پنجرہ نہ ہونےکی صورت میں شیرکوچڑیا گھرمنتقل کیا گیا تھا۔

شیرکےمالک  سمیت پانچ ملزموں  کی ضمانتیں منظورکی جاچکی ہیں۔

 سیشن عدالت نےپانچوں ملزموں کی  فی  کس دو لاکھ روپے کے عواض ضمانتیں منطور کی ہیں۔