نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا پہلا اجلاس ہوا
سیکرٹری پرائیویٹائزیشن کمیشن نے نجکاری پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
سیکرٹری نے خسارےوالے سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق مسائل پر پیشر فت سے آگاہ کیا
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، پاکستان اسٹیل ملز،روزویلٹ ہوٹل نیو یارک سے متعلق بریفنگ دی
اجلاس میں ایچ بی ایف سی ، پی آئی اے ، پاور پلانٹس اوربجلی کی 10تقسیم کارکمپنیوں پربھی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایاگیاکہ پی آئی اے کی نجکاری اور تنظیم نو میں رکاوٹیں دورکرنے کیلیے تکنیکی کمیٹی بنائی جائے گی، وزارت ہوا بازی کوپی آئی اے سے متعلق نجکاری کمیشن سے مل کر ایکشن پلان پیش کرنے کی ہدایت
بجلی تقسیم کارکمپنیوں سے متعلق نگران وزیر ے توانائی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے،
کمیٹی بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے انتظام میں نجی شعبے کی شرکت کے حوالے سے منصوبہ پیش کرے گی،
کمیٹی میں سیکرٹری نجکاری کمیشن، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور نیپرا کے ممبر شامل ہونگے، وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہناتھاکہ خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔