ہم 28مئی والے ہیں 9مئی والے نہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف

عمران عمران

ہم 28مئی والے ہیں 9مئی والے نہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہےکہ

اپنے ملک واپسی کی خوشی ہے ،

سُرخرو ہوکر اپنے ملک جارہاہوں ،   
ہم 28مئی والے ہیں 9مئی والے نہیں،
میرے خلاف مقدمات  سے ملک کو نقصان ہوا، 
رویپہ مستحکم، لوگوں کو روزگار ملا رہا تھا،بجلی سستی مل رہی تھی،
غریب کو علاج کی سہولت اور مفت ادویات میسر تھیں،
ہمیں آج دنیا کی بلند ترین قوموں میں ہونا چاہیے تھا،
 ملک معاشی ،معاشرتی   اور ہر لحاظ سے پیچھے گیا  جس کا افسوس ہے، 
ملکی معاشی  حالات   تشویشناک  ہیں ،
امید کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے، 
ماضی میں پاکستان آئی ایم ایف کو خداحافظ   کہہ چکاتھا،
ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور ٹھیک بھی ہم ہی  کریں گے ،
ملک میں   اضطراب   کی صورتحال ہے ،
انتخابات جنوری میں ہوں یا نہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن کر سکتا ہے، 
ہم الیکشن  کےلیے تیارہے 
مریم نوازکے پاس کوئی سرکاری دفتر نہیں تھا  ویسے ہی دھرلیاگیا ،  
2017کے مقابلے آج ملکی حالات  بہتر نہیں 
یہ بات درست ہے حالات ہم نے بگاڑے ہیں  ،ہم ہی ٹھیک کریں گے ، 
صرف ہم نے ہی نہیں ہماری جماعت کے لوگوں نے بھی پیشیاں بھگتی  ہیں،