ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی نے فیسٹیول منایا،، پریس کلب چوک سے آرٹس کونسل چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔ خواجہ سرا کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد دنیا کو اپنے وجود کا احساس دلانا ہے ،، اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی خواجہ سرا کمیونٹی میدان میں آگئی، تاریخ میں پہلی بار فیسٹیول منایا گیا،، پریس کلب چورنگی سے خواجہ سراؤں نے اپنے روایتی انداز میں ریلی نکالی۔ اونٹ اور بگھیوں میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے آرٹس کونسل پہنچے اور پروگرام میں بھی دھمال ڈالا۔ آرٹس کونسل کراچی میں مختلف تھیٹرز، ٹیبلوز کے ذریعے معاشرے میں خواجہ سراوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، خواجہ سراؤں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصدیہ ہے کہ معاشرہ ہماری شناخت کو قبول کرے۔ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد فیسٹیول میں خواجہ سراؤں کی جانب سے مختلف اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے ۔۔