یوم شہدائے پولیس کی
مناسبت سے کراچی میں تقریبات سجائی گئیں ، کلفٹن دو تلوار، مزار قائد اور دیگر
مقامات پر ہونے والی تقریبات میں پولیس
افسران، شوبز انڈسٹری اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر نے شرکت کی اور شہدائے پولیس
کو خراج عقیدت پیش کیا
فرض کی راہ میں جان کی بازی
لگانے والوں کو یاد کرنے کا دن۔۔۔کلفٹن
دو تلوار پر منعقدہ تقریب میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بطور مہمان خصوصی
شرکت کی ، خطاب میں کہا کہ پولیس نے برے حالات میں ہماری حفاظت کی ہے، کراچی میں پولیس کا کردار
ہمیشہ یاد رہنے والا ہے
تقریب میں شریک شوبز
ستاروں نے بھی شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا،فلمسٹار جاوید شیخ بولے کہ جنہوں نے ہماری حفاظت کرتے ہوئے جانیں دیں ، ہماری جانیں بھی ان فورسز کے لئے حاضر ہیں،زیبا
بختیار کا کہنا تھا کہ پولیس مشکل وقت میں
کام آنے والا ادارہ ہے
تقریبات میں شہدائے پولیس
کے اہلخانہ اور دیگر کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی، خصوصی دعا کے ساتھ شہداء کی یاد میں
شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے مشن کو لے کر آگے چلنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔