کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں پچاس فیصد سے زیادہ حادثات میں بڑی گاڑیوں کا عمل دخل ہوتا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں    پچاس   فیصد سے زیادہ حادثات میں بڑی گاڑیوں کا عمل دخل  ہوتا


کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں    پچاس   فیصد سے زیادہ حادثات میں بڑی گاڑیوں کا عمل دخل  ہوتا ہے۔ ستاون  فیصد متاثرین موٹرسائیکل سوار ہوتے ہیں۔ لاپروائی سے ڈرائیونگ پر سات ہزار سے زائد ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔   ہفتہ دس روز میں بھرپور آپریشن شروع ہوگا۔ 

 کراچی میں ٹریفک حادثات انسانی جانیں نگلنے لگے۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے  رواں سال شہر میں  479 ایسے حادثات ہوئے  جن میں جانی نقصان ہوا۔ 345 مقدمات درج ہوئے، تاہم  بیشتر حادثات  میں  مقدمات کا اندراج نہیں ہوا۔


 کراچی پولیس چیف نے پریس کانفرنس میں    بتایا کہ  شہر میں 50 فیصد سے زیادہ حادثات میں بڑی گاڑیوں کا عمل دخل  ہوتا ہے۔57 فیصد متاثرین موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں۔ 50 فیصد حادثات ضلع  غربی ، کیماڑی اور  ضلع   ملیر میں ہوئے۔


   ٹریفک پولیس کے ایکشن سے متعلق ان کا کہنا تھا لاپروائی سے ڈرائیونگ پر 350 کے قریب مقدمات کا اندراج کیا گیا۔7 ہزار  سے زائد ڈرائیورز  کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اندراج مقدمہ کے بعد  350 کے قریب گاڑیوں کو  تحویل میں بھی  لیا گیا۔


 کراچی پولیس چیف نے واضح کردیا  کہ   ہفتہ 10 روز میں بھرپور   آپریشن شروع ہو گا ۔ بولے ڈمپرز اور ٹینکرز کی نقل و حرکت کی مخصوص وجوہات ہیں۔ معاشی سرگرمیوں کو روک نہیں سکتے۔ اس حوالے سے حکمت عملی بنارہے ہیں  کہ تعمیراتی کام    رات کے اوقات میں ہو۔