اس بار سلیکشن نہیں،الیکشن ہوگا۔ عوام پر بھروسہ کیا جائے وہ کس کو وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں

عمران عمران

اس بار سلیکشن نہیں،الیکشن ہوگا۔ عوام پر بھروسہ کیا جائے وہ کس  کو  وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں


چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو   کا کہنا ہے اس بار سلیکشن نہیں،الیکشن ہوگا۔ عوام پر بھروسہ کیا جائے وہ کس  کو  وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔  دعوی کیا کہ ن لیگ  اور ایم کیو ایم اتحاد کا  ہمیں نقصان سے زیادہ فائدہ ہو گا۔


چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو  نے کراچی سفاری پارک میں ، ڈائنو سفاری  پارک کا دورہ کیا۔


میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا اس بار سلیکشن نہیں،الیکشن ہوگا۔ کنگزپارٹی کا حال  2008  والا ہوگا۔ عوام پر بھروسہ کیا جائے وہ کس  کو  وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں


انہوں نے کہابلدیاتی الیکشن میں کراچی والوں نے   پیپلز پارٹی کو جتوایا ہے۔8فروری کو بھی پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔ن لیگ  اور ایم کیو ایم اتحاد کا ہمیں نقصان سے زیادہ فائدہ ہو گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا پی ٹی آئی دور میں آصف زرداری کو جیل بھیجا گیا۔ اب  تحریک انصاف   والوں  پتہ چل گیا  ہوگا کہ  آئین اور جمہوریت بھی کوئی چیز ہے۔