سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دوسری درخواست بھی مسترد

عرفان علی عرفان علی

 سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دوسری درخواست بھی مسترد


سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل  نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دوسری درخواست بھی مستردکردی ۔۔۔  ٹریبونل نے حسام مرزا اور حسنین مرزا کے کاغزات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔۔۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی  کی منظوری کا معاملےپردو رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پہلی آئینی درخواست مسترد کردی۔۔۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف کےکاغذات  نامزدگی کی منظوری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نےدوسری درخواست بھی مستردکردی ۔۔۔ ٹریبونل نےریمارکس دئیےکہ درست معلومات کا تنازع الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔۔۔جسٹس ارشد حسین نےکہاکہ اگر کسی کے غلط معلومات دی ہیں تو الیکشن کے بعد بھی نااہل ہوسکتا ہے۔۔۔درخواست گزارنےموقف اختیارکیا کہ شہباز شریف نے این اے دوسوبیالیس  کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا ۔۔۔بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔۔۔درخواست گزار نےکہاکہ ریٹرننگ کا فیصلہ کالعدم دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔۔۔دوسری جانب الیکشن ٹریبونل نے ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا اور حسام مرزا کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے اپیلیں منظورکرلیں ۔۔۔ٹریبونل نے نامزدگی فارم بحال کردئیے۔۔۔الیکشن ٹریبیونل نے کراچی سے الیکشن میں حصہ لینے والے  آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے دوسوچھتیس مٹھاخان کی اپیل منظور کرلی۔۔۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنےوالےاین اے دوسوچھتیس کے امیدوارفردوس شمیم نقوی  کے کاغذات نامزدگی  کی منظوری کا معاملےپردو رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پہلی آئینی درخواست مسترد کردی۔۔۔