کراچی
ائرپورٹ پہنچنے والے مزید دو مسافروں کا کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔ اب تک سترہ مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن
ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ ان میں سے دو میں نئے جے این ون ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی۔ صوبہ میں
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے
کے لیےگیارہ رکنی صوبائی ٹاسک فورس
قائم کردی گئی۔
ترجمان
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے کراچی
ائرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں
کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ان میں ایک کا تعلق فیصل آباد اور دوسرے کا
مالا کنڈ سے ہے۔اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے سترہ
مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آ ئے ہیں۔
ان میں سے پندرہ کے پی سی آر ٹیسٹ بھی مثبت آ
ئے،، جن میں سے دو مسافروں میں
نئے جے این ون ویریئنٹ کی تصدیق
ہوئی ہے۔ اب تک صوبہ میں سامنے آنےو الے
جے این ون ویریئنٹ کے سات مثبت کیسز
میں سے دو بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے صوبہ میں
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے
کے لیےگیارہ رکنی صوبائی ٹاسک فورس
قائم کردی۔ ٹاسک فورس ڈی جی صحت سندھ
ڈاکٹر وقار محمود کی سربراہی میں
کام کرے گی ۔ٹاسک فورس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آغاخان اسپتال ڈاکٹر فیصل محمود کو
چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ثاقب شیخ، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر سارہ سلمان
اور دیگر ماہرین ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔
ٹاسک فورس کورونا سے نمٹنے کے لیے
ایمرجنسی ایکشن پلان تیار کر نے کے ساتھ
صوبا ئی وزیر صحت کو یومیہ بنیاد
پر رپورٹ کرے گی۔