معروف ٹی وی اداکار انور
اقبال ان دنوں شدید علیل ہے۔انور اقبال کے اہل خانہ نے ان کے چاہنے والوں سے ان کی
صحتیابی کی اپیل کی ہے۔ہمارے معاشرے میں کوئی رنگوں سے اپنے احساس کی بات کریں یا
پھر اداکاری کے ذریعے معاشرے کے مختلف کرداروں میں اپنے آپ کو ڈھالے اسے وقتی طور
پر تو پذیرائی مل ہی جاتی ہے لیکن مستقل
بنیادوں پراس کی صحت یا ماہانہ آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہوتاہے شاید یہی وجہ
ہےکہ ہمارے معاشرے کا سب سے حساس طبقہ آرٹسٹ انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر
کرنے پر مجبور ہوتاہے۔انور اقبال کو پاکستان میں کون نہیں جانتا ہے لیکن دکھ اور
افسوس اس بات پر ہوتاہے کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی آرٹ کی قدر نہیں ،اگر آرٹ کی
قدر ہوتی تو ہمارے معاشرے کے یہ افراد اس طرح اپیلوں پر زندگی بسر نہیں کرتے۔حکومت
وقت سےہم پرزور اپیل کرتے ہیں کہ آرٹ کی قدر کریں آرٹسٹوں کے لیے ایسی تنظیم
سازی کرے کہ جو کہ انکے مستقبل اور کام ، نام کو سبھال کر رکھے کیونکہ آرٹسٹ
ہمارے اس معاشرے کا سب سے حساس طبقہ ہے جس کا خیال رکھ کرہی ہم آرٹ سے پیار کرنے والوں
کوخراج پیش کرسکتےہیں ۔