کراچی میں رمضان کی
آمد سے قبل ہی گداگروں نے بڑی تعداد میں ڈیرے ڈال دیئے۔ شہر کے کئی مقامات پر ملک
کے مختلف حصوں سے آئے گداگروں نے
اپنا ٹھکانہ بنالیا ۔
کراچی پولیس چیف نے پیشہ ور بھکاریوں
کے خلاف بھرپور ایکشن کا دعوی تو کیا
ہے،، لیکن دیکھنا ہے،، وہ اس میں کس قدر کامیاب ہوتے ہیں۔
رمضان کی آمد کے
ساتھ شہر قائد میں گداگروں نے ڈیرے ڈال دیئے۔
شاپنگ مالز،
بازاروں، ٹریفک سگنلز،چائے کے ہوٹلوں اور فٹ پاتھوں پر پیشہ ور گداگر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ۔
شہریوں کا کہنا
ہےکہ بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ہوٹلوں سمیت کسی بھی جگہ سکون سے بیٹھ
نہیں سکتے ۔
ماہ صیام سے قبل
کراچی پولیس چیف نے گداگر مافیا کے خلاف
اقدامات کے لئے اجلا س بلایا،، اور ان کے
خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
شہر میں موجود
بھکاریوں سے متعلق حکومت کے پاس
کوئی اعداد و شمارتو موجود نہیں،لیکن
یہ بات واضح ہے کہ گداگری اب ایک کاروبار بن چکا ہے۔