سمندرمیں مچھلی کا شکارکرنے والےغریب ماہی گیروں کےجال میں کبھی کبھارنایاب اورمنفرد مچھلیاں پھنس جاتی ہیں، جوان کےمالی حالات بدل دیتی ہیں۔ ٹھٹھہ میں کیٹی بندرکےمقام پر بھی ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی جب ان کے جال میں لاکھوں روپے مالیت کی نایاب سوا مچھلیاں پکڑی گئیں۔ ۔ ٹھٹھہ میں کیٹی بندرکےمقام پر غریب مچھیروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی ،، جب ان کے جال میں قیمتی سوا مچھلیاں پھنس گئیں۔
کوسٹل سینٹرابراہیم حیدری کادعویٰ ہےکہ متعدد مچھلیاں بدھ کی صبح کیٹی بندرکےمقام پرجال میں پکڑی گئیں۔ ان مچھلیوں کی قیمت مقامی مارکیٹ میں لاکھوں روپےبتائی جارہی ہے۔ فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی کی جانب سے تاحال مچھلی کی نیلامی کےحوالےسےتصدیق نہیں کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ گولڈن سوامچھلی کی آنتیںں، چربی اورباقیات ادویات بنانےکےساتھ زخموں پرلگنےوالےٹانکوں کا دھاگہ بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ نرسوامچھلی کا وزن 45کلوگرام ہوتا ہے، اور اس کی قیمت مادہ سوا مچھلی سے زیادہ ہوتی ہے۔عمومی طور پر مچھلی کوجیٹی پرلاکرفوری نیلامی کردی جاتی ہے۔