گریڈ21 کے غلام نبی میمن آئی جی سندھ کو تعینات کریا گیا ۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔غلام نبی میمن برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تین سال تک خدمات انجام دیں ۔ دو بار ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ رہ چکے ہیں ۔وہ ستارہ شجاعت اور تمغہ امتیاز حاصل کرچکے ہیں۔ غلام نبی میمن مختلف اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں بوسنیا میں 1996 میں یو این او مشن میں خدمات انجام دیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بطور ایس پی فرائض انجام دئے برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تین سال تک خدمات انجام دیں جس کے بعد 15جولائی 2019 سے 11مئی 2021 تک ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات رہے 11مئی 2021 سے 12فروری 2022تک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات رہے 12فروری 2022 سے 3جون 022 تک دوبارہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر فائزرہے 3جون 2022 کوغلام نبی میمن کو آئی جی سندھ بنایا گیا عام انتخابات سے قبل انہیں ہٹایا گیا تھا غلام نبی میمن کو سندھ میں مضر صحت گٹکے اور ماوے کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔ ماڈل تھانوں کا تصور بھی انہوں نے ہی پیش کیا تھا ، اندرون سندھ کچے میں ڈاکووں کے خلاف منوثر حکمت عملی اپنائی تھی جس کےبعد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی۔ماضی میں کراچی پولیس چیف تعیناتی کے دوران ٹریفک پولیس کے سربراہ بھی رہے اور اس دوران شہریوں کو یومیہ سڑکوں پر ہونے والے جرمانوں کے حوالےسے بڑا ریلیف دیا تھا۔ غلام نبی میمن ستارہ شجاعت اور تمغہ امتیاز حاصل کرچکے ہیں