سولہ سالہ نوجوان کو قتل

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 سولہ  سالہ نوجوان کو قتل


 کراچی لیاقت آباد میں نامعلوم  ملزموں نے کال سینٹر میں فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے سولہ  سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔


 پولیس کے مطابق واقعہ  لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب  کال سینٹر میں  پیش آیا۔

نامعلوم ملزموں نے کال سینٹر  میں نوجوان کو  چہرے پر  ایک گولی ماری۔ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مقتول نوجوان میٹرک کا طالب علم تھا، اور اس کی شناخت  سولہ سالہ عبداللہ ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی وسطی کے مطابق متوفی کال سینٹر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا۔

مقتول آج میٹرک کا پیپر دے کر گھر واپس آیا ،اور شام کو  اپنی پارٹ ٹائم جاب پر آیا تھا۔

کال سینٹر میں کام کرنے والی لڑکی  نے نوجوان کو فلور پہ پڑا دیکھ کر سپروائزر کو بتایا۔

ایس ایس پی وسطی کا کہنا ہے گولی  نوجوان عبداللہ کے دائیں گال سے  داخل ہو کر بائیں گال کے جبڑوں میں لگی۔سپر مارکیٹ پولیس موقع  سے شواہد اکٹے کر رہی ہے۔ وہاں  سے  ایک   پستول بھی ملا ہے۔