کراچی میں ڈکیتی اغوا اور فائرنگ کے
واقعات ، فائرنگ سے بچے اورلڑکی سمیت پانچ
افراد زخمی ہوگئے
ادھر علاج کےلئے بلوچستان سے کراچی آنے والی
خاتون کو ایم اے جناح روڈ پر لوٹ لیا گیا
کراچی
کےعلاقے صفورہ گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے چودہ سالہ اریبہ زخمی ہوگئی
سچل پولیس کے مطابق فائرنگ میاں بیوی میں
گھریلو تنازعے کے باعث ہوئی جس کی زد میں چودہ سالہ اریبہ زخمی ہوگئی
لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا
جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر کر سچل تھانے منتقل کردیا گیا
ادھر نیو گولیمارخاموش کالونی میں
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوین نامی شہری زخمی ہوا ،
سائٹ ایریا میٹروویل
خالد بن ولید مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے تین سالہ بچہ عطا
اللہ بھی زخمی ہوگیا
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا
سینما کے قریب دو ملزمان مقابلے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلئے جبکہ دو فرارہو گئے
سائٹ ایریا پٹھان کالونی میں گھر میں سلینڈر
پھٹنے سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے
اُدھرایم اے جناح روڈ پر میڈیکل اسٹور میں
چوری کی واردات میں نامعلوم چور بلوچستان سے علاج کے لئے آئی خاتون کا پرس چوری
کرکے فرار ہوگئے