سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات۔ کراچی ائرپورٹ کے اطراف سڑکوں پر ناکے قائم۔مسافر اور ساتھ آنے والوں کو شناخت اور چیکنک کے بعد ائرپورٹ جانے کی اجازت ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے ائیرپورٹ کی جانب جانےوالےپانچ راستوں پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسٹار گیٹ،ماڈل کالونی، چھوٹا گیٹ، پہلوان گوٹھ اور سی اے اے،، والے راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ ائیرپورٹ جانے والےافراد کے لئے شناختی دستاویز رکھنا لازمی ہوگا۔مسافر پولیس ناکوں پر ائرلائن کا ٹکٹ دکھا کر ائیرپورٹ جاسکیں گے۔حکام کے مطابق متعلقہ ملازمین اور اطراف کی سوسائٹی اور کالونی کے مکین بھی شناختی کارڈ دکھا کر پولیس ناکے سے گزر سکتے ہیں۔