فی تولہ سونا سولہ سو روپے مہنگا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بارہ پیسے بڑھ گئی
فی تولہ سونا سولہ سو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، پچھتر ہزار، نوسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت تیرہ سو باہتر پیسے اضافے سے دو لاکھ، چھتیس ہزار، پانچ سو چالیس روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر بارہ پیسے اضافے سے دوسو ستتر روپے، چھیانوے پیسے پر بند ہوا۔