سندھ میں سات روزہ انسداد پولیو مہم سولہ دسمبر سے شروع ہوگی۔۔۔ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں ایک کروڑچھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سےاجلاس میں سولہ دسمبر سے شروع ہونے والی سات روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا ۔۔۔پولیو مہم کے دوران صوبےمیں ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔۔ مہم میں اسی ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے اور صوبے کے تمام بس ٹرمینلز پر پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں ۔۔۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس کوبریفنگ میں بتایا کہ مہم کے دوران چوبیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار پولیو ورکرز کی حفاظت پرمامورہونگے ۔۔۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اجلاس میں بتایا کہ کراچی میں انکاری والدین مہم کے لیے چیلنج ہیں، تاہم ان مسائل پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ سہراب گوٹھ بس ٹرمینل پراٹھارہ پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ وہاں سے گزرنے والے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں۔۔۔