جھل مگسی آف روڈ جیپ ریس میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تکمیل کے بعد اسٹاک کیٹیگری میں مقابلے ہورہے ہیں۔ ایک گاڑی فنش لائن سے پہلے الٹ گئی۔ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔
جھل مگسی میں ایک سو سترکلومیٹرکےمشکل ٹریک پر ڈرائیور اپنی مہارت کےجوہردکھارہےہیں۔ سینتیس ڈرائیورز کی جانب سے سنسنی خیز مقابلے میں شرکت کی انٹری کی گئی ہے۔ ان میں مکس ڈرٹ ریسنگ کلب کی دو خواتین سمیت پچیس ڈرائیور بھی شریک ہیں۔ جیپ ریس میں کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوچکا ہے۔ اسٹاک کی چار علیحدی کیٹیگریز میں مقابلےجاری ہیں۔چونتیس ڈرائیورز میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔میکس ڈرٹ کلب کے ڈرائیور بھی مختلف کیٹیگریز میں شریک ہیں۔پہلا فلیگ آف علی مگسی اور دوسرا فلیگ آف بسمہ اللہ مگسی نےکیا۔میکس ڈرٹ کلب کےصدرآصف امام نے تیسرےنمبرپرفلیگ آف کیا۔ ایک گاڑی فنش لائن سے تیس کلومیٹر پہلےالٹ گئی۔ پہلا فلیگ آف کرنے والے علی مگسی اور ساتھی ڈرائیورمحفوظ رہے۔علی مگسی کومعمولی چوٹیں آئیں ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔