کراچی میں ایک ہی روز میں پولیو ٹیم پر حملے کے دو واقعات

عمران عمران

 کراچی میں ایک ہی روز میں  پولیو ٹیم پر حملے کے دو واقعات


کراچی میں ایک ہی روز میں  پولیو ٹیم پر حملے کے دو واقعات ۔۔۔ پولیس نے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے 15 ملزم گرفتار کرلئے ، چیف سیکریٹری سندھ کا نوٹس، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی 


کراچی کے علاقے شیر شاہ اور سچل بکھر گوٹھ میں پولیو  ورکرز سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات  پیش آئے۔۔۔ شیر شاہ میں  اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں  خاتون پولیو ورکرسے بدتمیزی جبکہ مرد پولیو ورکر تشدد کا نشانہ بنایاگیا ،پولیس نے  تین ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،دوسرا واقعہ سچل بکھر گوٹھ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر مشتعل ہجوم نے ڈی ایچ او اور ساتھی پولیو ورکرز کو بدتمیزی کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملوث 12 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،چیف سیکریٹری سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فی الفور ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت کردی، چیف سیکریٹری سندھ  نے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔