کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں 2025 کا تیسرا روز

عمران عمران

 کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں  2025 کا تیسرا روز


کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں  2025 کا تیسرا روز ، امن مشق کےتیسرےروز"محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل" کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا 


امن ڈائیلاگ میں مشترکہ سمندری خطرات، ماحولیاتی تبدیلیوں، میری ٹائم سیکیورٹی سمیت دیگرمختلف اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امن ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا، دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گذر رہی ہے, بحری تجارت کا معیشیت میں بنیادی کردار ہےاور بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے.

امن مشق کےڈائیلاگ سیشن میں سینیٹرمشاہدحسین نے کہاکہ امن مشق تین پہلوں کےگردہےمیری ٹائم،ڈپلومیسی،میری ٹائم سیکیورٹی ،میری ٹائم ٹریڈ ہے پاکستان نیوی پروفیشنل فورس ہے سمندرصرف پانی ہی نہیں،ممالک کےمابین امن وتقافت کےتبادلےکابھی راستہ ہے،۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن مشقوں نے خطے کی بحری افواج کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے امن مشقوں میں اس مرتبہ ساٹھ ممالک نے شرکت کی ہے کوئی ملک سمندری چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا امن ڈائیلاگ کا مقصد بلو اکانومی کو بہتر بنانا بلو اکانومی کو فروغ دینے کے لیے سنمدر کو محفوظ بنانا ترجیح ہے امن مشقیں مشرقی اور مغربی ممالک میں پل کا کردار ادا کرے گی ہم 2004، 2009 سے ٹاسک گورفورس 150اور 151  کا حصہ رہے ہیں 

امن ڈائیلاگ سیشن کاانعقادمنوڑہ بیچ پی این ایس ریبر، پی این ایس قاسم پرکیاگیا مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی امن ڈائیلاگ میں شریک ہوئے۔ امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کی بحری افواج کے چیف آف نیول اسٹاف اور دیگر عہدیدار  بھی شریک تھے۔