کراچی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی

عدنان اطہر عدنان اطہر

  کراچی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی



کراچی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،،،، نیوکراچی سیکٹر ٹو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا 



پولیس حکام کے مطابق سپر ہائی وے زکریا گوٹھ میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ مقتول کی بیوی زخمی ہوگئی جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افضل کے نام سے ہوئی, واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا ادھر گھگھر پھاٹک کے قریب نجی کمپنی کاسیکیورٹی اپنے ہی اسلحہ سے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 30 سال کے بختاور کے نام سے ہوئی واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا دوسری جانب سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک میں سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا چیکنگ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے 26 سال کا شاہ رخ پولیس اہلکار زخمی ہوا ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ملزمان فرار ہوگئے  جبکہ نیوکراچی سیکٹر الیون ایف میں نا معلوم سمت گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا