کراچی میں اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کو منشیات رکھنے کے کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ملزم ساحر خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اتوار کو سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔ملزم ساحر خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
۔