صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

عرفان علی عرفان علی

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں


محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ شکارپور سرکل کی خفیہ اطلاع پر مین سوئی گیس اسٹیشن جیکب آباد روڈ پر کاروائی


لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو سے زائد آئس (میتھم فیٹامائن) برآمد، ملزم گرفتار


12مارچ2025ء (کراچی) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ شکارپور سرکل نے خفیہ اطلاع پر مین سوئی گیس اسٹیشن جیکب آباد روڈ پر کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو سے زائد آئس (میتھم فیٹامائن) برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم شرابیل گلشن اقبال بہاولپور کا رہائشی ہے۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ شکارپور سرکل کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 03/2025 درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔