صنعتیں چلیں گی، روزگار بچے گا، سندھ حکومت کا عوام دوست صنعتی ویژن نمایاں

صبانور صبانور

  صنعتیں چلیں گی، روزگار بچے گا، سندھ حکومت کا عوام دوست صنعتی ویژن نمایاں



صنعتیں چلیں گی، روزگار بچے گا، سندھ حکومت کا عوام دوست صنعتی ویژن نمایاں 


سندھ حکومت متحرک ،صنعتوں کے مسائل حل ہونگے، وزیر محنت کی اینگرو فرٹیلائزرز کے وفد سے ملاقات میں دو ٹوک ہدایات


صنعتوں کا استحکام اور محنت کشوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر محنت


کراچی (10 اپریل ) سندھ حکومت صنعتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے اور محنت کشوں کا روزگار محفوظ رہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے اینگرو فرٹیلائزرز کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ و سائٹ ہیڈ محمد انیق نے کی۔ ملاقات میں ڈہرکی پلانٹ کو درپیش مسائل خصوصاً پانی کی فراہمی، رجسٹرار ٹریڈ یونین سکھر میں زیر التواء کیسز اور یونینز کے غیر ضروری مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے وزیر محنت سندھ کو بتایا کہ اینگرو فرٹیلائزرز پاکستان کا بڑا یوریا فراہم کرنے والا ادارہ ہے جہاں 25 ہزار سے زائد محنت کش کام کرتے ہیں۔ پانی کی فراہمی میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے جبکہ یونینز کے غیر ضروری دباؤ اور تاخیری حربے پلانٹ کی پیداوار کو متاثر کر رہے ہیں۔وزیر محنت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پانی کی فراہمی سمیت تمام مسائل کا جلد از جلد جائزہ لے کر مناسب اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پلانٹ کی کارکردگی اور محنت کشوں کے مفادات محفوظ رہیں۔ سندھ حکومت صنعتی ترقی، ملازمین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ صنعتیں چلیں گی، روزگار بچے گا، سندھ حکومت کا عوام دوست صنعتی ویژن نمایاں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صنعتوں کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔